کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں ایک ماہ کی سروس ٹریننگ مکمل کرنے والے 11ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں تقسیم اسناد کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ ججز کے لیے تربیتی کورسز ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں ، ججز فیصلوں میں انصاف کے تقاضوں کا ہر حال میں خیال رکھیں ۔