• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: جے یو آئی کی جانب سے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا

سکھر(بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے رہنماء مولانا عبیداللہ بھٹونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی 14میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں طے پایا تھا جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما موجود تھے، دونوں جماعتوں کو ملا کر پینل بنایا گیا اور مخصوص سیٹوں پر وعدے اور معاہدے کئے گئے ، جے یو آئی کے حصے میں لیڈی کونسلر اور لیبر کونسلر آئے، وعدے اور معاہدوں کے باوجود پیپلزپارٹی اس پر عملدرآمد نہیں کررہی، ہم اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا نوٹس لے اور معاہدے پر عملدرآمد کرایا جائے،پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد نہ کرائے جانے کے خلاف24جنوری کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین