سرگودھا (نمائندہ جنگ)کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او ملک عمر فاروق نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ریلوے روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کردیئے ہیں اور جلد ٹینڈر جاری کرکے سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس سڑک پر واقع گاڑیوں کے شو روم مالکان پر ٹیکس لگایا جائیگا جبکہ جو شو روم مالکان گاڑیوں کو دھوتے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے۔انہوں نے بتایا کہ سڑک پر لائٹنگ کا انتظام کرنے کیساتھ ساتھ پھول پودے بھی لگائے جائینگے۔ اس روڈ کو دو رویہ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔