سکھر(بیورو رپورٹ)معذور اتحاد کی جانب سے مردم شماری میں معذوروں کو نظرانداز کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مردم شماری میں معذوروں کو نظر انداز کیاجاتا رہا ہے جوکہ زیادتی ہے اور اب اس زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، مردم شماری میں معذوروں کو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مردم شماری کے دوران معذور افراد کے لئے فارم میں الگ خانہ رکھا جائے تاکہ ملک بھر میں معذوروں کی درست تعداد سامنے آسکے، اگر مردم شماری میں معذوروں کے لئے الگ خانہ نہ رکھا گیا تو معذور اتحاد کی جانے سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اورریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ریلوے نظام معطل کردیں گے۔