گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف گوجر انوالہ ضیاء المصطفی نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام دربار حضرت امام علی الحق ؒ سیالکوٹ کار قبہ 2 کنال13 مرلے قابضین سے واگزار کروا لیا انہو ں نے بتا یاکہ رقبہ کی کرایہ داری حافظ محمد طیب کے نام پر تھی جو کافی عرصہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا اس نے کرایہ پر حاصل کئے گئے دربار کے رقبہ پر دکانات اور سکول تعمیر کیا ہوا تھا ۔