• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف امریکا کے ییل انسٹی ٹیوٹ میں پاک امریکا تعلقات پر مباحثے میں شریک ہونگے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے امریکا کے ییل جیکسن انسٹی ٹیوٹ اور ییل اسکول آف مینجمنٹ کے اشتراک سے منعقدہ مباحثے میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور ایوارڈ یافتہ صحافی باب ووڈ ورڈ 24؍ اپریل بروز پیر شرکت کریں گے۔ پروگرام میں صرف ییل یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد اور متعلقہ کمیونٹی کے لوگ شرکت کر سکیں گے، یہ پروگرام لی ژینگ آڈیٹوریم میں شام سوا چار سے سوا پانچ کے درمیان منعقد ہوگا۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں، ہال کو سوا چار بجے بند کر دیا جائے گا جس کے بعد دیر سے آنے والوں کو پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین