• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور نے ایڈیشنل ڈپٹی منیجر گیپکو ملک محمد سعید اختر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو  (نیب)  لاہور نے  کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ الیکٹرک  پاور کمپنی کے ایڈیشنل ڈپٹی  منیجر ملک محمد سعید اختر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال او ر گیپکو قوانین کی پاسداری نہ کرتے ہوے  1کروڑ 39 لاکھ  روپے کی خورد برد کا الزام ہے۔ ملزم نے مجاز افسر کی منظوری کے بغیر صنعتی اور گھریلو بلوں کی معافی کی مد میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا علاوہ ازیں ملزم سعید اختر پر ایس ڈی او خیالی سب ڈویژن گیپکو تعیناتی کے دوران سرکاری گاڑی کی گمشدگی میں شریک ملزم ہونے کا بھی الزام ہے۔ نیب لاہور نے ملزم کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت  سے 14 روزہ ر جسمانی یمانڈحاصل کر لیا ہے ۔ 
تازہ ترین