ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ہیڈکوارٹرنے ملتان ایکسپریس کی اےسی پارلر کوچ اور پاورپلانٹ شالیمار ایکسپریس کو لگادی ہیں ، ذرائع نےبتایا کہ ریلوے ہیڈکوارٹرنے نجی کمپنی کو نوازنے کے لئے ملتان ایکسپریس کی اے سی پارلر کوچ نمبر 11103اور پاور پلانٹ نمبر 11845شالیمار ایکسپریس کے ساتھ لگادی ہے جبکہ ملتان ایکسپریس کو ناکارہ پاورپلانٹ نمبر11808دے دیا گیاہے جس پر ریلوے انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔ ریلوے لاہور ڈویژن نے ملتان ایکسپریس کے ساتھ ان فٹ کوچ لگاکر مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ، بتایا گیاہے کہ ریلوے لاہور ڈویژن کیانتظامیہ نے 3روز قبل ملتان ایکسپریس کے ساتھ اے سی پارلر کوچ نمبر1292 ٹرین سے الگ کرکے اسکی جگہ متبادل کوچ نمبر1108لگادی ،ریلوے ذرائع کے مطابق لگائی گئی مذکورہ کوچسفر کے لئے غیر موزوں اور خطرناک ہے، ریلوے انتظامیہ نے سیفٹی رولزکو نظراندازکرکے سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیاہے۔