امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے وفاقی حکومت کی ساکھ یکسر ختم ہوگئی ہے۔
پاناما کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جن ججوں نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا انہوں نے عوام کی ترجمانی کی ہے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس ابھی ختم نہیں بلکہ شروع ہوا ہے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، یہ فیصلہ کرپشن کی ہار ہے، عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔