• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس کےفیصلےپرتحریک انصاف گوجرانوالہ بھی خوش،مٹھائی تقسیم

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)تحریک انصاف گوجرانوالہ کے راہنمائوں نے پانامہ کیس کے فیصلے پر مٹھائی تقسیم کی اور کہا کہ اس فیصلے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے سن لیں نواز شریف بری طرح پھنس گئے ہیں انہیں 60 روز کی مہلت ملی ہے مگر پانچوں ججوں نے قطری خط کو مسترد کردیا جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ نواز شریف اپنی کرپشن اور رقوم باہر بھجوانے کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے ہیں رد عمل دینے والوں میں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خالد عزیز لون، نائب صدر جواد حسن منج، ضلعی صدر احمد چٹھہ، جنرل سیکرٹری میاں ارقم خان، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار احور طفیل وڑائچ، سابق ایم پی اے ناصر چیمہ، رانا فیصل رئوف، ذوالفقار بھنڈر، نوید انور بھنڈر، مستنصر ساہی، ڈویژنل صدر آئی ایل ایف محمد سعید بھٹہ، سٹی صدر بیرسٹر وقاص فاروق انصاری شامل ہیں پی ٹی آئی کے راہنمائوں نے کہا کہ فیصلہ بہتر ہے دو ججوں نے نوازشریف کو نا اہل قرار دیا ہے جبکہ تین ججوں نے مزید تفتیش کیلئے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا نا اہلی کی تلوار ان کے سر پر لٹک رہی ہے
تازہ ترین