آپ آف لائن ہیں
ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1439ھ 21؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Must Ppp And Pti Protest Together Saeed Ghani
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے ضروری ہے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مل کر احتجاج کریں، عمران خان اگر پہلے والا رویہ رکھتے ہیں تو پھر اتحاد نہیں ہوسکتا۔

سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، جے آئی ٹی میں شامل ایک ادارے کو چھوڑ کر دیگر وزیراعظم کے ماتحت ہیں، انصاف کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں اور جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے بعد اگر معاملہ صاف ہو تو پھر آکر وزیراعظم بن جائیں ، وزیراعظم کی وجہ سے پاکستان بدنام نہیں ہوناچاہیے۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں