• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے ملائیشا اور چین کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں عالمی ہاکی مقابلوں کی بحاالی کے لئے چین اور ملائشیا کی ہاکی ٹیموں کو پاکستان آ نے کی دعوت دی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف ہاکی میں بہتری کے لئے غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کررہی ہے امید ہے کہ اس کے جلد اچھے نتائج سامنے آ ئیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم رواں سال آ سٹریلیا کا دورہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں ملنے والی گرانٹ کو ہاکی میں بہتری کے لئے خرچ کیا جائے گا، ہمارا مقصد اس کھیل کو درست ٹریک اور بہتر سمت پر لانا ہے جس میں ہمیں بہت زیادہ کامیابی کی امید ہے ،انہوں نے حکومت کی جانب سے پی ایچ ایف کے اکائونٹ کے آ ڈٹ کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے پی ایچ ایف کو فائدہ ہوگا۔
تازہ ترین