راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا ابتدائی ڈیزائن تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سروے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا جس کے تحت رنگ روڈ کے ساتھ پانچ انٹرچینج ہونگے۔ ذرائع کے مطابق نیسپاک نے ابتدائی ڈیزائن تیار کر کے جمعہ کو آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ میں جمع کروا دیا ۔ پہلا انٹر چینج چھنی پل، دوسرا چک بیلی خان روڈ، تیسرا اڈیالہ روڈ، چوتھا چکری روڈ اور پانچواں ٹھلیاں میں ہو گا۔ ضرورت پڑنے پر چھٹا انٹرچینج بھی بنایا جاسکتا ہے ، جس جگہ سے دریائے سواں کو رنگ روڈ کراس کریگی وہاں دریا پر بڑا پل بنایا جائے گا۔ جی ٹی روڈ روات سے اندر جاکر سات کلومیٹر کے فاصلے پر رنگ روڈ چک بیلی خان کو کراس کرے گی ۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر 35سے 40ارب روپے لاگت آئے گی ،31مئی تک نیسپاک اس منصوبے کا حتمی ڈیزائن آر ڈی اے کے حوالے کرنے کا پابند ہے ۔ منصوبہ بی او ٹی پر مکمل کیا جائے گا۔