حب(نامہ نگار)ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری گڈانی کی غریب عوام کو پسماندگی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے رہی ہے،ضلع لسبیلہ کی تمام تر فیکٹریوںکے لئے لیبر باہر کے صوبو ں سے لائے جاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی گڈانی کے وائس چئیرمین غلام قادر سیاپاد نے اپنی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گڈانی کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کی جارہی ہے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری میں لیبر سے لیکر تمام ملازمین دوسرے صوبوں سے لئے گئے ہیں یہاں کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری گڈانی کی غریب عوام کو پسماندگی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے رہی ہے،ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے افسران اپنی من مانی کرکے تحصیل گڈانی کی عوام کا حق ما رہے ہیں اور حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری اپنی حدود میں کول جلا کر تحصیل گڈانی کی عوام کو معذور بنانا چاہتے ہیں اور مختلف بیماریوں کینسر ،دمہ ،یرقان ،پھیپڑوں کی خرابی جیسے امراض میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بیماریاں ہم برداشت کریں اور کروڑوں ،اربو ں روپے دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے لوگ کمائیں،تحصیل گڈانی کے لوگوں کے لئے فیکٹری انتظامیہ اپنے دروازے بند کردیتی ہے ،گڈانی کی عوام اپنا حق لینا جانتی ہے ،ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ کو تحصیل گڈانی کی عوام کا سیلاب کا سامنا کرنا پڑے گا اور انتظامیہ کو جواب دینا پڑے گااب گڈانی کی عوام باشعور ہوچکی ہے انہوںنے مزید کہا کہ ہم انشاءاللہ ٹھیکیداری نظام کو ختم کرکے دم لیں گے اور انصاف کے لئے کورٹ کے دروازے کھٹ کھٹائیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل گڈانی کی عوام کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔