کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی جونیئر قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ جمعے کو پاکستانی ٹیم نے کوئنز لینڈ کو 3-1سے شکست دی، پاکستان کی جیت میں افراز خان نے دو گول بناکر فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کھیل کے پانچویں منٹ میں پہلا گول داغا ،25 ویں منٹ میں حریف ٹیم کے فوسی لوئیس نے گول اسکور کر کے میچ برابر کردیا، ایک منٹ بعد ہی پاکستان کی جانب سے نوید عالم نے گیند کو گول پوسٹ سے ٹکرا کر پاکستان کو دوبارہ برتری دلادی، کھیل کے 67 ویں منٹ میں افراز خان نے ایک اور گول بناکر پاکستان کی جیت کو مستحکم کردیا۔