گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ماڈل ٹائون کے علاقہ میں4ڈاکوئوں نے تاجر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر 6لاکھ 73ہزار روپے نقدی ، 200تولے زیورات ، دو موبائل فون اور ایک لائسنس پسٹل لیکر فرار ہو گئے ماڈل ٹائون کے علاقہ اے 267کے رہائشی تاجر بابر سلیم کے گھر 4ڈاکو گھس آئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کے کمروں کے تمام تالے توڑ کر گھر کی الماری میں موجود 6لاکھ 73ہزار روپے ، 200تولے زیورات ، دو موبائل فون اور ایک لائسنسی پسٹل لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔