• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں گندم خریداری کے17مراکزپرآج سے باردانہ کی فراہمی شروع

ملتان،قطب پور(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ضلع ملتان کے 17گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی فراہمی کا آج سے آغاز کیا جائے گا۔پہلے آنے کی بنیاد پر 10بیگ فی ایکٹر کے حساب سے سنٹر کوآرڈنیٹر کاشتکاروں کو باردانہ اور ٹوکن فراہم کریں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نےسرکٹ ہاوس میں گندم خریداری مہم کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئےکی ۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال گرداوری اور اراضی کی فہرستیں کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت تشکیل دی گئی ہیں جس میں کسی غلطی کا امکان نہیں۔اراکین اسمبلی اور کسان اتحاد کے نمائندوں سمیت سرکاری افسروں پر مشتمل کمیٹیاں ہر سنٹر پرکاشتکاروں کی تصدیق کریں گی۔  کرپشن پرسخت کارروائی ہوگی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ  آصف رضااور ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمحمدجاویدبھی  موجودتھے۔دریں اثناءباردانے کی غیر منصفانہ تقسیم پرکاشتکاروں کی ہنگامہ آرائی کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری رہا،مرکز گندم خرید قطب پور میں باردانے کی غیر منصفانہ تقسیم پر کاشتکاروں نے احتجاج کےدوران کمرے کا دروازہ توڑنے کےبعدتمبواکھاڑڈالے۔کاشتکاروں محمداکرم ،دستگیر ،رانا رمضان ،اختر علی نمبردار ،محمداشفاق ،شیر علی ،شاہ علی و دیگرنےالزام لگایا کہ پٹواریوں نےبھاری نذرانے لے کر مڈل مینوں کے نام کشتیں درج کیں ،اور اب فوڈ عملہ بھی ملی بھگت کرتے ہوئے اپنے چہیتوں کو باردانہ  دےرہاہے۔دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر انور عباس نے موقع پر پہنچ کر کاشتکاروں کا یقین دہانی کروائی کہ  ہر شخص کو میرٹ پر باردانہ فراہم کیا جائیگا ۔اس موقع پر انچارج مرکز محمدقیصر،ممتاز سکھیر ا ،عمران اعجاز ،ریاض اعجاز،منشاء سکھیرا ،اشفاق گوندل نمبردار بھی موجود تھے۔
تازہ ترین