سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) ہسپتال میں زیر علاج ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا قیدی دم توڑ گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ سیالکو ٹ ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی غلام رسول کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اسے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس تھانہ سول لائن نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا ۔لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قید یوں کو صحت مندانہ ماحول میسر نہ ہے ۔