سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) چیئر مین لیبر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میاں عبد الشکور نے کلب چمپئن شپ2017کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ نہ صرف کرکٹ کا سامان بنانے میں اپنا مقام رکھتا ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بھی اسکی ہمیشہ شاندار طور پر نمائندگی ہوئی ہے اس موقع پر شہباز خان، انیق احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشنل نے بھی شرکت کی جنہوں نے نامور فاسٹ باولر فضل محمود کے نام سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کامیابی کا عہد کیا۔