سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) خاوند کو مبینہ طور پر قتل کرنے والی خاتون کی ضمانت میں7 دن کی مزید توسیع کردی گئی۔ فیس بک دوستی کے بعد اپنے خاوند شیرون بھٹی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیوی نائلہ کو ہومی سائیڈ انچارج ندیم اشرف نے عدالت میں پیش کیا جس پر نائلہ خالد کی عبوری ضمانت میں سات روز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ پیشی29اپریل مقرر کی ہے۔