سابق صدرپرویزمشرف نے کہا ہے کہ بھارتیوں کےمقابلے میں پاکستانی عوام زیادہ روشن خیال اور ترقی پسندہیں، اسی لئےمذہبی جماعتیں پاکستان میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں نہیں آتیں جبکہ بھارت میں اس وقت بھی انتہاپسند جماعت کی حکومت ہے۔
سابق صدرپرویزمشرف نے بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، وطن واپسی کاارادہ ظاہرکرتےہوئےپرویزمشرف نے امید ظاہرکی کہ فوج ان کی مدد کرے گی۔
جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان مخالف اقدامات کررہے ہیں ، وہ پاک بھارت متنازع امور حل ہی نہیں کرنا چاہتے جبکہ بڑے ملک کی حیثیت سے پہل بھارت کو ہی کرنا ہو گی ۔