ملتان میں گزشتہ روز آنے والی آندھی اور بارش سے گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کٹی ہوئی گندم بھی فروخت کے قابل نہیں رہی ۔
ملتان میں کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ آندھی اور بارش سے ان کی کھڑی فصل بیٹھ گئی ہے، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 15 اپریل سے گندم خریداری کا اعلان کیا تھا۔
اس پر بعض کاشت کاروں نے اپنی گندم کی کٹائی 15 اپریل تک مکمل کرلی لیکن ملتان میں گندم کی خریداری کے مراکز قائم نہ ہو سکے جس پر کٹی ہوئی گندم بھی تباہ ہوگئی۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے نقصان کا ازالہ کرے۔