ملتان کی بسم اللہ کالونی میں نشتر اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وسیم کو قتل کردیا گیا ،واقعے میں پلمبر اور گھر کا ملازم بھی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر وسیم کو ان کے گھر پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے قتل کیا جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے پلمبر اور گھریلو ملازم کو نشتر اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہےجبکہ سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔