پیرس( جنگ نیوز ) سرینا ولیمز کے ہونے والے بچے کےلئے نسلی امتیاز پر مبنی تبصرہ کرنے والے رومانیہ ٹینس ٹیم کے کپتان لی نستازے پر برطانیہ کے خلاف فیڈ کپ کے دوران بدکلامی کے بعد پابندی عائد کردی گئی، ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز ان کے تبصروں سے دلبرداشتہ ہوکر برطانوی خاتون پلیئر جوہانا کونٹا نے کورٹ پر ہی رونا شروع کردیا تھا۔ اس سے قبل 70 سالہ لی نے سرینا ولیمز کے بچے سے م متعلق کہا تھا کہ میں منتظر ہوں کہ ان کے بچے کا رنگ کیا دودھ میں چاکلیٹ ڈالنے جیسا ہوگا۔ ان پر ماضی میں بھی خواتین کےخلاف برا رویہ رکھنے کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔