شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )دادو میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ کی خوشی میں تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع خان کی اقامت گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سابقہ عہدیداروں ،ٹکٹ ہولڈروں سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گی کہ جمعہ کے روز شیخوپورہ سے 200 بسو ں کا قافلہ اسلام آباد میں ہونیوالے جلسہ میں شرکت کیلئے جائیگا۔