سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ نے اوقاف کی جگہ پرقائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ۔ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ درگاہ امام علی الحق کے قریب محکمہ اوقاف کی جگہ پر سالوں سے قائم ہونے والی تجاوزات کا تحصیل میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے عملہ نے خاتمہ کردیا دریں انثا سرکاری جگہ پر سالوں قبضہ کو نہ چھڑ ا سکنے والے محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاکہ سیالکوٹ میں اربوں روپے مالیت کی جگہ کو واگزار کروایا جاسکے۔