• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئرپورٹ پر دبئی سے آنیوالے چار مسافروں سے 89قیمتی سمارٹ موبائل فونز برآمد،تفتیش شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم عملہ نے ملتان ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی ایک فلائٹ کے چار مسافروں سے60لاکھ روپےمالیت کے قیمتی سمارٹ موبائل فونز کی بھاری کھیپ پکڑی لی ہے۔کسٹم حکام نے مسافروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ دبئی سے آنے والی ایک فلائٹ نمبر این ایل-762پر قیمتی سمارٹ موبائل فونز کی بھاری کھیپ سمگل کر کے ملتان لائی جا رہی ہے۔اس پر کسٹم عملہ نے فلائٹ کے مسافروں کے سامان کی مکمل چھان بین کی اس دوران چار مسافروں کے سامان سے 60لاکھ روپے مالیت کے 89قیمتی سمارٹ موبائل فونز برآمد ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ ملتان کے رہائشی محمد عرفان کے سامان سے 20اور طارق ریاض سے 22جبکہ ڈی جی خان کے رہائشی محمد جمیل سے23اور محمد گلریز سے 24سمارٹ فونز پکڑے گئے۔کسٹم حکام نے سمارٹ فونز کی کھیپ ضبط کرتے ہوئے چاروں مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کا کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ کہ گزشتہ چند روز میں ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم عملہ کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے جس میں سمارٹ موبائل فونز پکڑے گئے ہیں۔
تازہ ترین