راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کے دفاترکے لئے نئی عمارت کرائے پرلے لی گئی۔ مئی کے دوران دفاترنئی بلڈنگ میں منتقل کردئیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق مال روڈکے قریب پنج سڑکی سے متصل ڈیفنس منسٹری والی روڈپرواقع ایک کنال رقبہ پرمحیط عمارت کرائے پرلے لی گئی ہے جہاں محکمہ انیٹی کرپشن راولپنڈی کے دفاتراورتھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن منتقل کیاجارہاہے ،بتایاجاتاہے کہ 2011کے اوائل میں محکمہ اینٹی کرپشن کے دفاترخادم حسین روڈسے سرورروڈپر رہائشی علاقہ میں منتقل کئے گئے تھے جہاں کے رہائشیوں کویہاں سائلین اوردیگرافرادکی آمدورفت کی وجہ سے دقت کاسامناتھا جس کی وجہ سے ان کامطالبہ تھاکہ یہ دفاتریہاں سے منتقل کردئیے جائیں اس حوالے سے اینٹی کرپشن کے دفاترکی منتقلی کے لئے کافی عرصہ سے کوششیں جاری تھیں تاہم شہرمیں کوئی مناسب بلڈنگ دستیاب نہ تھی جس کی وجہ سے تاخیرہوئی ۔ادھرذرائع کاکہناہے کہ اینٹی کرپشن کے دفاترکے لئے اپنی بلڈنگ بنانے کی تجویزبھی زیرغورہے اوراس حوالے سے اڈیالہ روڈپرسرکاری اراضی کاانتخاب بھی کیاگیاہے تاہم اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے تاحال منظوری نہیں دی ۔