امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک پاناما کیس مکمل نہ ہو شفاف تحقیقات کےلئے وزیر اعظم ساٹھ روز کےلئے مستعفی ہو جائیں۔
مزدورتنظیموں کی منصورہ میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ابھی تک سپریم کورٹ نے نواز شریف کے کسی بیان کو قبول نہیں کیاہے، اس لیے اخلاقی طور پر انہیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قرضے لےکر معاف کروائے ان سب کا بھی احتساب چاہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ احتساب اوپر سے شروع ہونا چاہئے، فٹ پاتھ پر بیٹھ کر مسائل اور حقوق کی جدوجہد کروں گا، نا تو ہمیں کوئی ڈرا اور نا ہی خرید سکتا ہے۔