کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹو جرمنی اسٹڈی اور کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کی دعوت پر روشیا انسٹیٹیوٹ برلن، جرمنی کا چار رکنی کوچز وفد مسٹر انڈریو گیڈز کی قیادت میں کراچی کے مختلف کلبوں کا دورہ کررہا ہے اور وہاں موجود کھلاڑیوں کو جدید تیکنیکس سے آگاہ کررہا ہے۔ مسٹر اینڈریو گیڈز مارٹا ویمنز فٹ بال کلب کی ویمن کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور کھیل سے لگائو کو سراہا۔ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مس لوریڈیا گیڈرز اور اینڈریو گیڈز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی۔ مارٹا ویمنز فٹ بال کلب کے صدر رئیس خان نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔