کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل شبیر پاک بحریہ اوپن رینکنگ اینڈ انٹر کالجیٹ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سافٹ ٹینس مقابلے میں عباد سرور حسین نے حسان صدیقی کو شکست دیدی۔ پی این ایس کارساز میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں عقیل شبیر نے سعد احمد کو باسانی 6-0 اور 6-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سافٹ ٹینس میں عباد سرور حسین نے حسان صدیقی کو سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔