سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی برائے ڈاکٹرز نےضلع سرگودہا میں 18ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے انٹرویو کئے۔ انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ، سیکریٹری سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرنصرت ریاض جبکہ ممبران میں ڈی او ایچ ڈاکٹر نوید ستار شامل تھے ۔ انٹر ویو میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکو چھ بنیادی مراکز صحت ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور آر یچ سی پر تعینات جبکہ پانچ سینئر میڈیکل آفیسر ز کی خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کی جائے گی۔