• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع،ملتان کے20مقامات حساس قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 6اضلاع میں مردم شماری آج سے شروع ہو گی ۔ہر ضلع میں کنٹرول روم فعال کر دیئے گئے۔ پاک فوج اور پولیس کے دستے مردم شماری عملے کے ہمراہ ہوں گے ۔ ادارہ شماریات نے فیلڈ عملے کو سامان مہیا کر دیا ۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق مردم شماری کے لیئے دو بلاک بنا دیئے گئے ہیں ، پہلے بلاک میں ہاؤس لسٹنگ آپریشن ہو گا جو 25 اپریل سے شروع ہو گا اور تین روز تک جاری رہے گا۔مردم شماری عملہ گھر گھر جاکر کوائف جمع کرے گااور گھروں پر نمبر بھی لگائے جائیں گے۔ 28 اپریل سے 7 مئی تک فارم 2 مکمل کیا جائے گا۔فارم 2 میں گھروں کی تعداد اور افراد کی تعدادسمیت دیگر اہم کوائف شامل ہوں گے۔8 مئی کو بغیر گھر کے افرادکی لسٹیں مرتب کی جائیں گی ۔ 9 اور 10 مئی کو دستاویزات کی درستی کی جائے گی اور مردم شماری کا میٹریل بلاک 2 کےلیئے فراہم کر دیا جائے گا۔ بلاک 2 میں ہاؤس لسٹنگ آپریشن ہو گا جو 11 مئی سے 13 مئی تک جاری رہے گا ۔14مئی سے23 مئی تک فارم 2 مکمل کیا جائے گا۔24مئی کو بغیر گھر کے افرادکی لسٹیں مرتب کی جائیں گی ۔25 مئی  سے 24 جون تک پُر فارم کی درستی کی جائے گی ۔ادارہ شماریات کے مطابق دوسرے مر حلے میں ملک بھر کے 86 اضلاع میں مردم شماری کا عمل شروع کیا جائے گا جس میں جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع ملتان ، ساہیوال ، خانیوال ، بہاولنگر ، رحیم یار خان اور لودھراں بھی  شامل ہیں ، علاوہ ازیں ضلع ملتا ن میں مر دم شما ر ی مہم کے دوسر ے مر حلے کے دور ان مردم شما ری کا آغاز آ ج بر وز منگل دن 10 بجے گل گشت کا لو نی ملتا ن سے کیا جا ئے گا ۔کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن بلا ل احمد بٹ ،آ ر پی او اعظم سلطا ن تیمو ری اور ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ سمیت ضلعی افسرا ن گھروں پر نشا ن لگاکر مر دم شما ری مہم کا آ غاز کر ینگے ۔دوسری طرف مردم شماری کے لیے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، ضلع ملتان کے 20 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہےپولیس ذرائع کے مطابق حساس قرار دیے جانے والے علاقوں میں محلہ جنڈی ویڑہ پاک گیٹ، اندرون لوہاری گیٹ، منظور آباد، شاہ رکن عالم کالونی، بودلہ ٹاؤن، بستی سلطان پور، رام کلی، قاسم پور کالونی، قاسم بیلہ ،زکریا ٹاؤن، محلہ امیر آباد، سورج میانی، تغلق ٹاؤن، بستی خدادا  شامل ہیں،مردم شماری میں ضلع ملتان میں 1571 پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، دوسری طرف ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے بھی ملتان ریجن میں سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، آر پی او ملتان کے مطابق ملتان ریجن میں 2849پولیس اہلکار مردم شماری کے عملہ کے ساتھ سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، ملتان میں 1571،خانیوال 1005،لودھراں میں 273 پولیس اہلکار سیکورٹی امور سرانجام دیں گے جبکہ دریں اثنا ادارہ شماریات نے چھٹی مردم شماری کے پہلے مر حلے میں غلطیوں سامنے آنے پر نیا ہدایت نامہ تیار کر لیا ہے اور فیلڈ عملے کو ہدایت نامے کی کاپیاں بھجوا دی گئیں ہیں ،لودھراں ،رحیم یار خان ،خانیوال ،صادق آباد میں بھی آج سے شروع ہونیوالی مردم شماری کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں  ،لودھراں کو  17 چارجز 164سرکلز اور 1246 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، صادق آباد سٹی سمیت احمدپورلمہ اور احمدپورلمہ دیہی میں مردم شماری کا عمل آج سے شروع ہوگا مردم و خانہ شماری کے لئے ضلع رحیم یار خان کو 54انتظامی حلقوں،469سرکلز اور3ہزار307بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مردم  و خانہ شماری میں 1ہزار654فیلڈ سٹاف جبکہ 479سپروائز پاک فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔خانیوال میں  ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال صبح 8:30بجے خانہ و مردم شماری کا افتتاح کریں گے ۔  
تازہ ترین