ملتان( سٹاف رپورٹر) مردم شماری ملتان ڈویژن کا کنٹرول روم گزشتہ دو ہفتوں سے غیر فعال ہے ،آج سےشروع ہونیوالی مردم شماری کے سلسلے میں عملے کومشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، مردم شماری کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہورہاہے ملتان ڈویژن کے 3 اضلاع ملتان ، خانیوال، لودھراں میں مردم شمار ی ہوگی، مردم شماری کے سلسلے میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کو ملتان ڈویژن کی مردم شماری کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا اور ان کے آفس میں مردم شماری کا مرکزی کنٹرول روم بنایا گیا ہے، دوہفتے قبل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حق نواز چوہان کا تبادلہ ہونے کی وجہ سے ان کی سیٹ تاحال خالی ہے، ابھی تک ان کا قائم مقام چارج بھی کسی کو نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مردم شماری کا کنٹرول روم بھی غیر فعال ہے۔