گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فیروزوالا کے علاقہ منڈیالہ تیگہ میں سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جانے والی پانچ طالبات زیر تعمیر عمارت کا ملبہ گرنے سے زخمی ہو گئیں،ریسکیو ٹیموں نے چار طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا ، سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے طالبہ عائشہ کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار خرم کا گھر زیر تعمیر تھا،لیکن حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی سامان نیچے گر گیا، جس کی زد میں آکر پانچ طالبات زخمی ہوئیں تھیں۔