گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) صرافہ بازار میں زیورات دیکھنے کے بہانے آنیوالی خواتین 7لاکھ روپے مالیت کی مالا لے اڑی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2چور خواتین کی نشاندہی کے باوجود پولیس تاحال کوئی کارروائی نہ کر سکی ۔صرافہ بازار میں 2چور خواتین سنار محمد علی کی دکان میں زیورات دیکھنے کے بہائے آئین اور کاؤنٹر میں لگے 7لاکھ روپے کی مالا بیگ میں ڈالکر فرار ہو گئی تاجر محمد علی کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اس کی دکان میں آئی اور کاؤنٹر میں لگی مالا دکھانے کا کہا جسے نکال کر دکھانے لگا تو اس دوران وہ دوسرے گاہکوں کی طرف متوجہ ہو گیا اور دونوں خواتین مالا لیکر فرا ہو گئی صدر صرافہ بازار سیٹھ ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ثبوت پولیس کو فراہم کر دیئے ہیں جو فرانذک لیبارٹری کیلئے بھجوا دی گئی ہیں ۔