گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) غیر نمونہ اور پرائیویٹ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت پر ایکسائز کی مختلف ٹیموں نے پانچ سو سے زائد گاڑیوں اور موثر سائیکلوں کی نمبر پلیٹ اتارکر ان کے کاغذات قبضہ میں لے لئے، گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ہونے پر سارا دن سفارشو ں کا تانتا بندھا رہا، ایکسائز ترجمان اے ٹی او محمد قدیر اور سٹاف آفیسر محمد ثاقب نے رابطہ پر بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑیوں کی چوری اور غلط ٹرانسفر کروانے کا سلسلہ روکنے کیلئے پرائیویٹ نمبر پلیٹوں کا خاتمہ کرنے کے سلسلہ میں تحریری طور پر احکامات جاری کر دیئے ۔