گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)شہر میں تجاوزات اور ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے والے ڈیڈ پولز کو ہٹانے کے سلسلے میں میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے سےمیٹنگ کی صدارت کی گئی، نمائندہ گیپکو فرحان انور، ترجمان سی ٹی او محمد عمر مرزا،ڈپٹی چیف آفیسر خواجہ عمران صفدر،میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر صفدراللہ وڑائچ و دیگر میونسپل افسران نے شرکت کی، ملاقات میں ٹریفک کے بہاو کو یقینی بنانے کے لئے تجاوزات اور ڈیڈ پولز ہٹائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔