گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فائر بریگیڈ کے عملے نے 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلا ف سیالکوٹ رو ڈ پر فائر بریگیڈ آفس کے سا منے احتجاجی مظا ہرہ کرتے ہو ئے نعرے بازی کی ملا زمین کا کہنا تھا کہ چار ماہ سے انہیں محکمہ کی جا نب سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں نو بت فا قوں تک پہنچ چکی ہے اگر فوری طور پر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ مجبورا سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر یں گے مظا ہرین کا مزید کہنا تھا کہ کئی ملازمین کے گھروں کے بجلی اور گیس کے میٹر عدم ادائیگی کے باعث کٹ چکے ہیں با رہا افسران سے تنخواہوں کی ادائیگی کی اپیلیں کئے جا نے کے با وجود ان کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی بعدازاں ملازمین اپنا احتجاج ریکا رڈ کروانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے