گجرات (نمائندہ جنگ)غیرت کے نام پر قتل ہونے والے ایک ہی خاندان کی 3 خواتین سمیت 4 افراد کے ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا، ایس پی ہیڈ کوارٹر معاذ ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کے علاقہ ٹبی گوریاں میں 12 اپریل کو 2 بھائیوں شاہد اقبال عرف شاہدو، عنصر اقبال عرف ننھا نے اپنے بہنوئی صغیر احمد کے ہمراہ غیرت کے نام پر اپنی بہن ناہید، خالہ صفیہ بی بی، اس کے بیٹے پرویز اور شمیم اختر کو گھر گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس پر پولیس نے مقتولہ صفیہ بی بی کے دوسرے بیٹے جمشید کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔