سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن شوکت علی چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اخلاقی طور پر حکمرانی کا حق کھو چکے ہیں لہذا ان کو اپنے عہدے سے الگ ہوکر اپنے خلاف لگنے والے الزامات کا دفاع کرنا ہوگا۔