• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

Ishaq Dar Meets Us Acting Secretary Of State
وزیرخزانہ نے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ ٹام شینن اور آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔

اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں ٹام شینن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا سے باہمی تعلقات کو ایک بار پھر بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں، تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں ٹام شینن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی جس میں آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے ختم کرنے پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔
تازہ ترین