وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی خبر جس طرح ذرائع کے نام سے پیش کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر کورٹ آرڈر کے بعد اپوزیشن کو مایوسی ہوئی،آج ڈان لیکس کی آفیشل رپورٹ نہیں آئی، لیکن اپوزیشن نے اسے مریم نواز سے جوڑنا شروع کردیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس پر ذرائع سے چلنے والی خبر روک دینا چاہیے،ہر رپورٹ کے بعد عمران خان کا رونا لازمی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پر بھی عمران خان نے ایک بار پھر جھوٹ بول کر مریم نواز کو جوڑا،جھوٹے الزام لگانے والوں کو معافی مانگنا چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ زرداری صاحب کے دور میں تو پاکستانی اپنی جیبیں سنبھال رہے تھے،انہیں عوام سے ایسے مذاق نہیں کرنا چاہیے۔