شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ میں گرفتار ہونیوالا ملزم سیالکوٹ پولیس کو بھی جعلی چیک کے مقدمہ میں مطلوب ہے۔ سیالکوٹ کی پولیس نے اسے ڈسٹرکٹ جیل سے سیالکوٹ لے جانے کیلئے عدلیہ سے اجازت مانگ لی ہے اس کیخلاف ضلع سیالکوٹ کے تھانہ ڈسکہ سٹی میں 21مارچ 2017 ء کو جعلی چیک کا مقدمہ درج ہوا تھا یہ مقدمہ گاؤں منڈے کے گورایہ سیالکوٹ کے شہری مشتاق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ملزم افضل کا تعلق مرید کے سے ہے۔