شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ضلع کو نسل شیخوپورہ کے چیئرمین رانا احمد عتیق انورنے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں پر عمل پیرا ہیں اور ضلع کو مثالی بنانے اور فنڈز کی مساوی تقسیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ضلع کونسل شیخوپورہ میں حزب اختلاف کے اراکین ملک احمد خان اعوان، سلطان سرور و دیگر نے کہا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل کی یقین دہانی پر ہاؤس میں انہیں قرارداد کے ذریعے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ ضلع اور اس کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرینگے اور تمام ترقیاتی فنڈز مساوی تقسیم کئے جائینگے ہم فرد واحد کو اختیارات دینے کے حق میں نہیں تھے تاہم جمہوریت اور عوام کے مفاد میں اس عمل کو قبول کرتے ہیں۔