گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جائیداد ہتھیانے کیلئے دیور نے چھریوں کے وار کر کے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ ریس کورٹ روڈ کا رہائشی افضل کا بڑا بھائی ادریس روزگار کے سلسلے میں کویت ہے، افضل بھابھی نمرہ کو جائیداد اس کے نام کرنے کا کہتا رہا جس کے انکار پر افضل نے سر میں چھریوں کے وار کر کے نمرہ کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی ، مقتول نمرہ کے بھائی احسن کا کہنا ہے کہ اس کا بہنوئی کویت میں ہے اور اس کی بہن کے نام 60لاکھ روپے مالیت کا گھر تھا جسے ہتھیانے کے لئے وہ اکثر نمرہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا گزشتہ روز بھی اس نے جائیداد اس کے نام کرنے کا کہا تو انکار پر چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔