• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایکسپریس بحال،آج راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان ایکسپریس ٹرین آج راولپنڈی سےکراچی تک اپنا سفر شروع کریگی، ٹرین کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کرینگے،ترجمان کے مطابق پاکستان ایکسپریس 11 کوچزکسیاتھ اپناسفر شروع کریگی جبکہ فیصل آباد میں مزید 8 کوچز کا اضافہ کیا جائیگا،ٹرین کا کرایہ راولپنڈی سے فیصل آبادتک صرف 410 روپے اور راولپنڈی سے کراچی تک کا کرایہ 14سو روپے ہوگا، ٹرین راولپنڈی سے سفر شروع کرتے ہوئے، گوجر خان،جہلم،لالہ موسیٰ،گجرات،وزیر آباد،حافظ آباد، سانگلہ ہل،فیصل آباد،گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،شور کوٹ گجرات، ،خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور،ڈیرہ نواب شاہ،خان پور، رحیم یارخان، صادق آباد روہڑی، ٹنڈو آدم خان اور حیدرآباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی اور ان اسٹیشن پر رکےگی، تما م بوگیوں کی بحالی کے بعد ان کو نیا کردیا گیا ہے پاکستان ایکسپریس ٹرین کی بحالی پر 8 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔
تازہ ترین