میانوالی میں دریائےسندھ پر جناح بیراج کے مقام سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق ایک لاش کی شناخت آزاد کشمیر کے رہائشی امجد رشید کے نام سے ہوئی ہے جو 7 روز قبل ضلع اٹک میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باقی تینوں لاشیں شناخت کے قابل نہیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال کالاباغ منتقل، کردیا گیا ہے۔