• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف نے پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کردیا تھا، شان عابدی

لندن(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کیسیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے پاکستان کے وجود سے کرپشن کے کینسر کو ختم کردیا تھا، لیکن میثاق جمہوریت پرمتفق ہونیوالے آج ایک دوسرےکی کرپشن کا بھانڈا پھوڑرہے ہیں۔ مگران کااحتساب صرف پرویز مشرف کے ہاتھوں ہوگا۔ پرویز مشرف کی وطن واپسی والے دن دونوں حکمران پارٹیوں کے محلات میں صف ماتم بچھ جائے گی۔اپنے بیان میں سیّدشان عباس عابدی نے مزیدکہا کہ پرویز مشرف کے دوراقتدارمیں یوسی سطح پرریکارڈ ترقیاتی کام اورعوام با اختیارہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وڈیروں اورسرمایہ داروں نے بلدیاتی نمائندوں کویرغمال بناتے ہوئے شہری آمدنی پرقبضہ جمالیا ہے،عام لوگ جمہوریت اوربلدیات کے ثمرات سے محروم ہیں۔پرویز مشرف اقتدارمیں آکر اپنے دور کاانقلابی بلدیاتی نظام دوبارہ بحال اوریوسی سطح پرمنتخب بلدیاتی نمائندوں کوفعال کریں گے جس کے نتیجہ میں پاکستان پھر سے تعمیروترقی کا گہوارہ بنے گا اورعام لوگ خوشحال ہوں گے۔
تازہ ترین