مظفرآباد(نا مہ نگار)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر صدر اور سابق وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہےکہ مسلم لیگی حکومت جمہوری اصولوں کی پاسداری کرے،گرفتاریوں لاٹھی چارج اور خطے کا امن تہہ و بالا کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جموریت اور جمہوری اصولوں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ہمارے پانچ سال مثالی تھے۔ موجودہ حکومت نے پہلے نو ماہ میں ہی سیاسی کارکنوں کو قید کر کے گڈگورننس کا پول کھول دیا تھا حکومت لاٹھی چارج اور غیر جمہوری حربے استعمال کرنے سے گریز کرے۔